کراچی ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے سندھ بار کاؤنسل کے وفد کی ملاقات
کراچی میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان سے سندھ بار کاؤنسل کے وفد نے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں وائس چیئرمین صلاح الدین ،
چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی یاسر عرفات شر، چیئرمین رولز کمیٹی عبدالحلیم
صدیقی، چیئرمین کنسٹرکشن کمیٹی عرفان احمد صدیقی، چیئرمین لیگل ایجوکیشن
کمیٹی محمود الحسن و سیکریٹری سندھ بار کاؤنسل زین العابدین شریک ہوئے۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا وکلاء برادری کے مسائل
ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،وکلاء عوام کو انصاف کی فراہمی میں
بھرپور کردار ادا کریں۔