کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 1218 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسرے روزبد ھ (4 جولائی
2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 1218 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40345 پوائنٹس کی سطح پر بند
ہوا،مارکیٹ کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر326 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے29 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،282کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔