کراچی ، لوگوں نے اپنا سب کچھ ایم کیو ایم پر وار دیا لیکن انہیں صلہ نہیں ملا، حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی کراچی اور این اے 250 کے امیدوار حافظ نعیم الرحمٰن نے
کہا ہے کہ لوگوں نے اپنا سب کچھ ایم کیو ایم پر وار دیا لیکن انہیں صلہ
نہیں ملا۔
کراچی پریس کلب میں این اے 245 کے امیدوار سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ میٹ
دی پریس سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی بقا و
تحفظ کی جدوجہد کرنے والی جماعت ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوری روایت کو زندہ کرنا
ہماری روایت ہے، بعض پارٹیاں جمہوریت کی بات کرتی ہیں ان کی اپنی جماعت
میں جمہوریت نہیں ہے ،ہمیں مفاد نہیں بلکہ جمہوری پاکستان اولین ترجیح ہے۔