کوئٹہ ، انتخابی ماحول میں سکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا کہ
دہشت گردوں کی کمرتوڑدی گئی ہے لیکن سانحہ مستونگ نے بہت سے سوالات کھڑے
کردیے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابی
ماحول میں سکیورٹی اولین ترجیح ہونی چاہیے، بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی
سیکیورٹی کے حوالے سے شکایات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں بتایا
گیا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے مگر سانحہ مستونگ نے بہت سے
سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اب الیکشن خوف کے ماحول میں لڑا جارہا ہے تاہم
الیکشن کو سبوتاڑ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائیگی جب کہ سانحہ مستونگ
کے تمام شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔