لاہور ، پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری ظہیر احمد تحریک انصاف کے امیدوار نعمان قیصر کے حق میں دستبردار
پاکستان تحریک انصاف نے این اے 124 سے پیپلزپارٹی وکٹ گرا دی ہے۔
پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری ظہیر احمد تحریک انصاف کے امیدوار نعمان قیصر
کے حق میں دستبردار اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ
پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد تحریک
انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کےرہنما شفقت محمود نے کہا کہ (ن) لیگ عمران خان کی کردار کشی
کر رہی ہے، ساری عمر دھاندلی کرنے والے آج دھاندلی کی باتیں کر رہے ہیں۔