اسلام آباد ، (ن) لیگ نے نوازشریف کی غیر موجودگی میں ریفرنسز کی سماعت پر سوالات اٹھادیئے
مسلم لیگ (ن) نے اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی غیر موجودگی میں دیگر دو ریفرنسز کی سماعت پر سوالات اٹھادیئے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر
پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف نے ایک دن کے لیے بھی بیگم کی عیادت کے لیے
عدالت سے اجازت مانگی تو انہیں اجازت نہیں دی جاتی تھی، وہ عدالت کے حکم
پر حاضر ہوتے تھے، سوا سو دن وہ، ان کی بیٹی اور داماد بغیر کسی وقفے کے
عدالت میں حاضر ہوتے رہے اور عدالت کے بلانے پر دن میں دو مرتبہ بھی آئے۔
سینیٹر پرویز رشیدنے کہا کہ آج مقدمے کی سماعت نوازشریف کو عدالت میں لائے
بغیر کی جارہی ہے، جو کارروائی آج ہوئی اس میں نواز شریف کو عدالت میں پیش
نہیں کیا گیا، کچھ دن پہلے تک تو اصول یہ تھا کہ تینوں ضرور حاضر ہوں تاکہ
مقدمے کی کارروائی کی جائے لیکن آج اصول یہ ہیکہ آج تینوں کو عدالت نہیں
لانا تاکہ عدالت کی کارروائی جاری رکھی جائے ایک دن پہلے وہ اصول کیوں تھا
اور آج یہ دوسرا اصول کیوں ہے؟