اسلام آباد ، ہم جمہوریت پسند تمام جماعتوں سے وسیع تر میثاق جمہوریت پر بات کے لئے تیار ہیں،بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت
پسند تمام جماعتوں سے وسیع تر میثاق جمہوریت پر بات کے لئے تیار ہیں۔
اسلام آباد زرداری ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو
زرداری نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے حوالے سے نواز شریف اور شہباز شریف کے
ساتھ ہمارا تجربہ اچھا نہیں رہا، مسلم لیگ (ن)،نوازشریف اور شہباز شریف نے
میثاق جمہوریت پر اعتماد کھویا،ہم جمہوریت پسند تمام جماعتوں سے وسیع تر
میثاق جمہوریت پر بات کے لئے تیار ہیں، ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ میں آنے والی
تمام جمہوریت پسند جماعتوں کے اتفاق رائے کی کوشش بھی کریں گے، ہم کسی
صورت بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز شریف کو جیل میں بنیادی
سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔