Jul 18, 2018 10:30 pm
views : 1033
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- PPP Leader Saeed Ghani Press Conference
کراچی ، جولائی کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا،سعید غنی
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔
پی پی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کہ پیپلزپارٹی کے پروگرام کے لیے ڈپٹی کمشنر شرقی کو درخواست دی
گئی تھی جو مسترد ہوگئی اب بلاول بھٹو 20 جولائی کو کراچی کے مختلف علاقوں
کا دورہ کریں گے۔ ایم کیو ایم کے گزری یونٹ سے تعلق رکھنے والے تمام
کارکنان ا?ج پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، کراچی میں پیپلزپارٹی
کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور ہم ماضی کے مقابلے میں بہتر نتائج حاصل کریں
گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کم ووٹ والے حلقوں سے بھی اب اچھے نتائج آئیں
گے، پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔