کراچی ، جو اپنی قوم سے مخلص نہ ہو ، وہ کسی سے مخلص نہیں ہو سکتا، آفاق احمد
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ جو اپنی قوم سے مخلص
نہ ہو ، وہ کسی سے مخلص نہیں ہو سکتا۔ہم منافقت کی سیاست نہیں کرتے بلکہ
ببانگ دہل کہتے ہیں کہ ہماری جماعت ایک لسانی پارٹی ہے۔ ہر سیاسی جماعت جیت
کر ہم زبان لوگوں کے مسائل کے لیے کام کرتی ہے۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی پر یس کلب میں میٹ دی
پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاسندھ کے شہری علاقے میں صوبہ اس وقت تک
قائم نہیں ہو سکتا ، جب تک یہاں پر مقیم پختون اور پنجابی اس متفق نہ ہوں۔
مشرف متحدہ قومی مووومنٹ کے بغیر اپنی حکومت قائم نہیں کر سکتا تھا۔اگر اس
دور میں یونیورسٹی اور اسپتالوں کے قیام کی بات کی جاتی تو کراچی کے یہ
حالات نہ ہوتے۔
اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر احمد ملک اور جنرل سیکرٹری مقصود یوسفی بھی موجود تھے۔