کراچی ، درخشاں پولیس کی کارروائی ، اشتہاری مفرور ملز م گرفتار
کراچی میں درخشاں پولیس نے ضلع ساؤ تھ نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مفرور
ملز م کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ضرب ٹی
ٹی پستول بمعہ 6راؤنڈز برآمد ہو ئے ہیں ۔
ڈی آئی جی ساؤتھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی آفس میں پر یس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخشاں پولیس ضلع ساؤتھ کراچی نے دوران
گشت اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک نامزد ملزم ممتاز
ولد محمد عارف کو بد ر کمز شل ایریا دیفنس سے گر فتا ر کیا جس نے دوران
تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک اغواء کے کیس کا ماسٹر مائنڈ رہ چکا ہے جس میں
پانچ سالہ بچہ شاہویزولد عمراحمد کواسکول جاتے ہوئے اغواء کیا تھا جس کی
ایف آئی آر تھانہ ساحل میں عمراحمد کی شکایت پر درج ہے ۔