Jul 19, 2018 05:38 pm
views : 335
Location : Governor House
Lahore- Caretaker PM Nasirul Mulk meets Caretaker CM Punjab Dr Hasan Askari
لاہور ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے ملاقات
لاہور میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے گورنر ہاؤس میں نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک سے ملاقات کی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور،
انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شفاف، منصفانہ اور
غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا پنجاب میں انتخابات کے
پرامن انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انتخابا ت سے
متعلقہ محکمے اور ادارے پیشہ ورانہ انداز میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی مشترکہ اور قومی ذمہ داری ہے۔انشاء
اللہ ٹیم ورک کے ذریعے اس اہم قومی ذمہ داری کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں
گے۔