Jul 19, 2018 08:56 pm
views : 403
Location : Pakistan House
Karachi- General Secretary Raza Haroon Press Conference
کراچی ، پاک سر زمین پارٹی ایک قومی جماعت ہے،رضا ہارون
مسلم لیگ (ق) سے سابق انفارمیشن سیکرٹری پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی سٹی
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیمل راجا، پاکستان
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن فیصل آباد شاہ
اقبال، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن فیصل آباد کے میڈیا کورڈینیٹر محمد بلال،
پاکستان مسلم لیگ(ن) ملتان کی کارکن و معروف سوشل ورکر سونیا نعمان نے
پاکستان ہاؤس کراچی میں دیگر کارکنان کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں
شمولیت کا اعلان کر دیا۔
سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضا ہارون نے شمولیت اختیار کرنے والوں کے
ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی
مرتبہ کسی دو سالہ جماعت نے ملک بھر سے امیدوار انتخاب میں اتارے ہیں، ہم
پورے سندھ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پورے ملک سے ہمارے 106 امیدوار صوبائی
اسمبلیوں کی نشستوں پر کھڑے ہیں۔ کراچی ہماری طاقت کا سرچشمہ ضرور ہے لیکن
پاک سر زمین پارٹی ایک قومی جماعت ہے۔