div align="right">عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کچھ عناصر الیکشن نہیں
تاج پوشی چاہتے ہیں، ماڈل ٹاؤن لاہور میں اینٹی رگنگ سیل قومی کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ کوئی سرکاری اہلکار یا محکمہ
دھاندلی کی کوشش کرے گا تو اسے بے نقاب کریں گے۔
مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ
دھونس اور دھاندلی ہے، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کسی چھوٹے سے گروپ کو نہیں
کرنے دیں گے۔ قائد اعظم کے پاس فوج یا آئی ایس آئی نہیں تھی، ان کے پاس
صرف کردار تھا۔ ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں پھیل گئی ہے،
فیصلہ ڈنڈے سے نہیں، بیلٹ سے ہو گا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان اور آئین سے کوئی بڑا نہیں، اب فیصلے چند لوگ نہیں بلکہ عوام کریں گے۔