پشاور ، اسلحہ کے نوک پر تاجروں سے رقم چھینے والا گروہ گرفتار
پشاورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے نوک پر تاجروں سے رقم چھینے والا گروہ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان نے پشاور پولیس لا ئن میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل سوات کے تاجر سے حاجی کیمپ میں 6 ملزمان
نے اسلحہ کے نوک پر 96 لاکھ روپے چھینے تھے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے
ملزمان سے 85 لاکھ روپے، تین عدد پستول اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کئے۔
یکہ توت حملے کے حوالے سے نثار خان کا کہنا تھا کہ ڈی این اے نمونے
فرانزک لیبارٹری بھجوادئے گئے ہیں لیکن ابھی رپورٹ نہیں آئی ہے۔