Jul 19, 2018 10:36 pm
views : 380
Location : Elections Support Center
Rawalpindi- COAS visited Army Elections Support Center
راولپنڈی ، پاک فوج الیکشن قوانین اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کرے گی،جنرل قمر جاوید باجوہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج الیکشن قوانین اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل
قمرجاوید باجوہ نے آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کادورہ کیا جس میں
آرمی چیف کو الیکشن کمیشن سے معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو آزادانہ،منصفانہ، شفاف انتخابات
کیلیے الیکشن کمیشن کو معاونت کے پلان سے ا?گاہ کیا گیا اور شفا ف انعقاد
سے متعلق تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے
اندررہتے ہوئے معاونت کرے گی جب کہ انہوں نے ہدایات دیں کہ الیکشن قوانین
اورمینڈیٹ کے مطابق معاونت کی جائے اور عوام کو جمہوری حق کے استعمال کے
لئے محفوظ ماحول یقینی بنایاجائے۔