Jul 20, 2018 04:13 pm
views : 388
Location : FPCCI Head Office
Karachi- MQM Pakistan Leader Dr Farooq Sattar Addresses
کراچی ، اگر حق نہ دیا تو الگ صوبے کی تحریک کا آپشن ہوگا،فارو ق ستار
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فارو ق ستار کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سازی
کیلیے فیصلہ کن پوزیشن میں آئے تو صرف کراچی کے مفاد کو مدنظر رکھیں گے،
سالانہ ڈھائی سو ارب روپے دینے کا مطالبہ رکھا جائے گااور اگر حق نہ دیا تو
الگ صوبے کی تحریک کا آپشن ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فارو ق ستار نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت
میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کے بعد حکمت عملی
کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ اسمبلیوں میں موجودگی کے دوران بھرپور مستعدی اور
ساتھ ساتھ جوڈیشل ایکٹوایزم سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ
اربوں روپے دینے والے شہر کراچی کو کیوں کر بہت کم رقم دی جا تی ہے۔