Jul 20, 2018 07:56 pm
views : 379
Location : Commisioner House
Rawalpindi- Caretaker CM Punjab chairs High Level Meeting
راولپنڈی ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت کمشنر راولپنڈی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس
راولپنڈی میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت کمشنر راولپنڈی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق اجلاس میں انتخابات کے سلسلے میں کئے جانے
والے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویڑن میں 5 ہزار سے زائد پولنگ
سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کلوز مانیٹرنگ کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ
مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کی
مانیٹرنگ کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ووٹرز کیلئے پرامن ماحول میں
حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔سیاسی جماعتوں اور
امیدواروں کی جائزہ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ضابطہ اخلاق کے
نفاذ کیلئے امیدواروں کو اعتماد میں لیا جائے۔ تمام پہلوؤں کا جائزہ لے
کرانتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔
ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے انتظامی مسائل پر
بخوبی قابو پایا جا سکتا ہے۔پولنگ ڈے حقیقی معنوں میں انتظامیہ اور پولیس
کی پرفارمنس کا ٹیسٹ ہوگا۔پولنگ ڈے پر لڑائی جھگڑے اور ہنگامہ آرائی کی
صورتحال کے تدارک کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔
نگران صوبائی وزیر داخلہ شوکت جاوید نے کہا اہم سیاسی شخصیات کی حفاظت
کیلئے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔عوامی مقامات اور
پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکیوں کی حفاظت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا انتظامیہ الیکشن امور کے ساتھ ساتھ روزمرہ معاملات کو بھی بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔
نگران صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی، شوکت جاوید، سردار تنویر الیاس ،
سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویڑن، آر پی او راولپنڈی اور
الیکشن کمیشن حکام متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔