Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 20, 2018 08:08 pm views : 392

Location : Baharia University

Karachi- Seminar on Maritime Education & Research concludes
  • Urdu

کراچی ، بحریہ یونیورسٹی میں بحری آگہی اور تحقیق سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

بحری آگہی اور تحقیق کے موضوع پر بحریہ یونیورسٹی کے کراچی کیمپس میں دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کا انعقاد ،ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا تھا جس کا مقصد بحری شعبے میں روزگار کے حصول کے لیے ضروری تعلیم اور صلاحیتوں پر زور دینا تھا۔ کانفرنس میں قومی اور غیر ملکی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاک بحریہ کے افسران، ماہرین تعلیم، حکومتی نمائندگان اور کاروباری حضرات شامل تھے۔
بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد شفیق نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں پاک۔چین اقتصادی راہدرای کے تناظر میں بحری شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے بحری شعبے میں ملازمت کے حصول کی اہلیت پیدا کرنے کے لیے لوگوں کو بحری امور سے متعلق تعلیم اور آگہی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کنسلٹنٹ (سی پیک)، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان لیفٹنینٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد اصغر نے اپنے خطاب میں مستقبل کے رجحانات کا صحیح اندازہ لگانے اور تعلیم اور صلاحیت کے میدان میں بروقت تبدیلیاں لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جدید تقاضوں اور رجحانات سے ہم آہنگ رہا جاسکے۔ انہوں نے میری ٹائم ایجوکیشن کے حوالے سے تدریسی اداروں کی عدم دلچسپی کی نشاندہی کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں بحری شعبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے بحریہ یونیورسٹی کو ہرممکن مدد فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق دو روز تک جاری رہنے والی ورکشاپ مقالوں اورباہم گفت شنید کا مجموعہ تھی جس میں بحری تعلیم و تدریس سے متعلق شعبوں بشمول ملازمتوں کی فراہمی، نصاب کی تیاری، اساتذہ کی بہتر تربیت ، تجربہ گاہوں اور دیگر تدریسی لوازمات کی ضروریات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ چین ، ہانگ کانگ اور ترکی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بحری تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

Recent News

Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire 1:26
Man Sets Wife and Three Daughters on Fire
Mar 28, 2026 12:00 pm
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage 1:29
Doctors Compete During C-Section Surgeries, Shocking Video Sparks Outrage
Mar 28, 2026 11:00 am
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms 1:44
Finance Minister Chairs Consultative Session on Petroleum Prices and Subsidy Reforms
Mar 27, 2026 05:00 pm
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech 1:11
Beauty Pageant Contestant’s Veneers Fall Mid-Speech
Mar 27, 2026 04:30 pm
Pakistan, China Agree on Special Security Unit 1:02
Pakistan, China Agree on Special Security Unit
Mar 27, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved