Jul 20, 2018 08:32 pm
views : 393
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 573 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 573پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعے(20جولائی 2018)
کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 573پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41221 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ
کا آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر333 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے81 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،227کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔