Jul 21, 2018 11:15 am
views : 376
Location : Pakistan House
Karachi- General Secretary Raza Haroon Press Conference
کراچی ، الغوثیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پاک سر زمین پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا
الغوثیہ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پاک سر زمین پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
سیکریٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی رضاہارون نے پاکستان ہاؤس میں پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کے مطابق انتخابات شفاف
ہونے چاہئے۔ جن افسران کی پولنگ اسٹاف کی حیثیت سے پوسٹنگ ہو رہی ہے ان کی
سیاسی وابستگیاں ہیں، انتخابات کی شفافیت کا دارومدار انتخابی سامان اور
انتخابی عملے پر ہوتا ہے لیکن یہ انتخابی سامان انہی افسران کے ہاتھ میں
دیئے جانے کا خطرہ ہے جن کی سیاسی وابستگیاں ہیں۔
رضاہارون نے کہا کہ ہم اشتہارات کی دوڑ میں تو شامل نہیں ہو سکتے کیونکہ
ہم غریب متوسط طبقے کی جماعت ہیں۔ پیسے کی دوڑ میں غریب اور متوسط طبقے کے
نمائندے انتخابی مہم سے باہر ہو چکے ہیں۔ جس طرح سے الیکشن میں پیسہ بہایا
جا رہا ہے قانون میں لکھ دیا جانا چاہیے کہ نوکری پیشہ اور غریب طبقے سے
تعلق رکھنے والی عوام الیکشن لڑنے کی زحمت نہ کرے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ
موجودہ الیکشن ایک مخصوص طبقے کے لئے ہو رہے ہیں۔ عوام سید مصطفی کمال کو
نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔