Jul 21, 2018 11:37 am
views : 401
Location : MQM Bahaurdabad Markaz
Karachi- MQM Pakistan Leader Khalid Maqbool Siddiqui Press Conference
کراچی ، ایم کیو ایم کو کمزور ثابت کرنے کے لیے مہم چلانے نہیں دی جا رہی،خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو کمزور
ثابت کرنے کے لیے مہم چلانے نہیں دی جا رہی، دفاتر مسمار اور کارکنان
گرفتار کیے جا رہے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ایک بار پھر انتخابی مہم میں رکاوٹ کا
رونا رو دیا۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد کے عارضی مرکز میں پریس کانفرنس
کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے شکوؤں کا اظہار کیا اور بولے کہ انتظامیہ کی
پھرتیاں اندیشے بڑھا رہی ہیں، اجازت نامے کے باوجود ایم کیو ایم کو جلسوں
سے روکا جا رہا ہے۔