کراچی، چیف جسٹس کو نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سو موٹو نوٹس لینا چاہئے،علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو
نثار مورائی اور عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پر سو موٹو نوٹس لینا چاہئے۔
انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ جے آئی
ٹیز میں اغوا کار کون اور شوگر ملوں پر قبضے کون کراتا تھا سب کے نام بتا
دییگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کا نام جے آئی ٹی میں موجود ہے وہی ووٹ کے لئے الیکشن
مہم چلارہے ہیں، کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے یا مافیا پبلک ہے جبکہ
قادر پٹیل ، فریال تالپور، شرجیل انعام میمن، نثار مورائی اور اویس مظفر
ٹپی کے کہنے پر عزیر بلوچ نے قتل وغارت کی۔