Jul 21, 2018 10:11 pm
views : 369
Location : Ameer Muqam House
Peshawar- President PML (N) Shahbaz Sharif Press Conference
پشاور ، پنجاب نگراں حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ، محمد شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا انتخابی مہم میں صرف دودن رہ گئے ہیں،بلور خاندان کی بہت بڑی قربانیاں ہیں۔
امید ہیں کہ بالاخر پاکستان میں امن قائم ہوگا،پاکستان کی ترقی امن سے جڑی
ہے،اگر امن قائم نہیں ہوتا تو ترقی اور خوشحالی کو پھر خواب ہی سمجھا
جائے،پنجاب نگران حکومت اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت پی ٹی آئی کے اشاروں پر چلتی
ہے،نوازشریف نے بیمار بیگم چھوڑ کر ملک واپس آئے،ہم استقبال کیلئے نکل آئے
لیکن بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا،ہم ہی پاکستان کے خادم ہیں،ہم نے کسی
چیز کو نقصان نہیں پہنچا یا ہے ۔