Jul 21, 2018 10:43 pm
views : 350
Location : Different Areas
Lahore Election Pkg 2018
الیکشن 2018: لاہور میں ن لیگ اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ متوقع
پاکستان کی سیاست میں پنجاب اور خاص کر لاہور کو نمایاں مقام حاصل ہے، اس
شہر کو ن لیگ کا گڑھ کہا جاتا ہے اور تحریک انصاف کی بھی اس پر گہری نظریں
ہیں۔ انتخابی حلقوں پر ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اہم اور
دلچسپ مقابلے متوقع ہیں۔
2013 کے انتخابات میں لاہور میں قومی اسمبلی کی 13 نشستیں تھیں جن میں سے
12 ن لیگ اور ایک پاکستان تحریک انصاف نے جیتی تھی لیکن نئی حلقہ بندیوں کے
بعد لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک نشست بڑھی ہے۔
یوں اب 2018 کے انتخابات میں لاہور سے 14 نشستوں پر مقابلہ ہوگا یہ نشستیں
این اے 123 سے این اے 136 پر مشتمل ہیں۔ 14 نشستوں میں چند پر ن لیگ اور
پاکستان تحریک انصاف کے اہم امیدواروں کے درمیان اہم مقابلوں کی توقع کی
جارہی ہے۔
اس حوالے سے جانتے ہے داتا کی نگری کے باسیوں سے ان کی رائے