کوئٹہ :نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی سواران ہاؤس آمد
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سراج رئیسانی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا
بھی کی ،انکا کہنا تھا کہ سراج رئیسانی شہید کی بہادری اور جرأت کو سلام
پیش کرتے ہیں۔نوابزادہ سراج رئیسانی شہید نے اپنے لہو سے وطن سے محبت اور
سرفروشی کی داستان رقم کی ہے۔نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت سے ملک ایک
سچے پاکستانی اور کھرے سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔شہید کی پاکستان کیلئے
خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سانحہ مستونگ دہشت گردی کے واقعات میں ایک
بڑا سانحہ ہے۔غم کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور عوام بلوچستان کے عوام کے
ساتھ کھڑے ہیں۔