سکھر ،سید خورشید شاہ کا حنیف عباسی کو الیکشن میں موقع دینے کا مطالبہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے حنیف عباسی کو الیکشن میں موقع دینے کا مطالبہ کر دیا۔
سکھر میں اپنی رہائشگاہ میں ویڈیو بیان میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے
کہا کہ حنیف عباسی کا جو فیصلہ آیا ہے، اس پر مجھے بڑا افسوس ہوا،میں
سیاستدان ہوں، ہمارے ن لیگ سے بہت سے اختلات ہیں۔ مگر جو بنیادی آئینی حقوق
ہیں وہ سب کو ملنے چاہیئے۔پوری دنیا کع نظر آ رہا ہے کہ پاکستان میں پری
پول الیکشن دھاندلی ہو رہی ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نینواز شریف کو سزا بھی
الیکشن کے موقع پر دی گئی،نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کو الیکشن کے بعد
تک ملتوی کر دیا گیا،آصف علی زرداری کا پرانا کیس اس وقت نکالتے ہیں جب
الیکشن چل رہا ہے،اب یہ پیغام گیا کہ شیخ رشید کو جتوانے کے لیئے حنیف
عباسی کا فیصلہ ہوا۔