Jul 23, 2018 10:10 pm
views : 452
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Chief AML Shaikh Rasheed Ahmed Media Talk
اسلام آباد ، این اے 60میں الیکشن ملتوی، سپریم کورٹ پر دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
این اے 60میں الیکشن ملتوی کیے جانے کے خلاف شیخ رشید کی جانب سے سپریم
کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے این اے 60 میں انتخابات ملتوی ہونے کے
خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر کوئی
ردعمل سامنے نہ آنے پر وہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ
روز الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 کے انتخابات
موخر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جسے شیخ رشید نے لاہور
ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھا اور اب اس سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں بھی
جمع کرادی ہے۔
اس موقع پر سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو
کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پانچ گھنٹے
ہائیکورٹ میں بیٹھنے کے بعد سپریم کورٹ آیا ہوں۔ 5گھنٹے انتظار کرنے کے
باجود رجسٹرار ہائیکورٹ نے درخواست پرنمبر نہیں لگایا۔