Jul 23, 2018 10:18 pm
views : 472
Location : Lahore High Court
Lahore- Chief Justice Saqib Nisar Addresses
لاہور ، اللہ کرے الیکشن کے نتیجے میں اس ملک کو ایماندار وزیراعظم نصیب ہو، ثاقب نثار
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اللہ کرے الیکشن کے نتیجے میں اس ملک کو ایماندار وزیراعظم نصیب ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس (ر) فخر النساء کھوکھر کی کتاب کی تقریب رونمائی
سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے وعدہ کیا
تھا کہ الیکشن ہوں گے اور بروقت ہوں گے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ ہے
جمہوریت پر آنچ نہیں آنے دوں گا، عدلیہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی
بالادستی کو قائم رکھے گی اور جمہوریت کا علم بلند رکھے گی۔