اسلام آباد ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مالدیپ کا دورہ
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مالدیپ کا دورہ کیا، اس
موقع پر علاقائی بحری سیکیورٹی گشت کے ضمن میں پاک بحریہ کے کردار و خدمات
پر روشنی ڈالی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے اپنے دورہ مالدیپ میں منسٹر ڈیفنس
اینڈ نیشنل سیکیورٹی اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں کی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے علاقائی بحری امن کے قیام میں پاکستان نیوی اور
مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس کوسٹ گارڈ کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا دورہ دونوں ممالک کے مابین موجود تعلقات میں مزید وسعت و استحکام کا باعث ہوگا۔