Jul 23, 2018 10:49 pm
views : 487
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines By 757 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیرمعمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 757 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر (23 جولائی 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 757
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40463 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا
آغازمنفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر324 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے73 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،233کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔