کوئٹہ ، حلقہ پی بی 27سے انتخابات کے لئے آزاد امیداور کا انوکھے انداز انتخابی مہم جاری
حلقہ پی بی 27سے انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیداور کو انتخابی مہم
چلانے کے لئے نہ گاڑی ہے اور نہ ہی کو ئی پر وٹوکول ،اپنی انتخابی مہم اسکو
ٹر پر چلاتے نظر آ رہے ہیں۔
ڈھول کی تاپ پر انتخابی مہم چلانے والے یہ ہیں آزاد امید وار ارشد اقبال جدون،حلقہ پی بی 27سے انتخابات میں امید وار ہے ،
صبح ہو تے ہی ارشداقبال جدون اپنے اسکوٹر پر حلقے میں گھر گھر اور با زاروں میں بھر پو ر انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔
ارشد اقبال جدون کا کہنا ہے کہ حلقے کی بدحالی کو دیکھ کر انتخابات میں حصہ
لینے کا فیصلہ کیا۔اگر کامیاب ہو ا تو سب سے پہلے پانی ،صفائی کی نظام پر
تو جہ دونگا ۔
حلقے کی عوام کا کہنا ہے کہ وہ ارشد جدون کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش
کر یں گے ۔ اس دفعہ وہ متوط طبقے سے تعلق رکھنے والے امید اروں کو ہی ووٹ
دینگے۔