کراچی: ہمارا مقابلہ جمہوری لوگوں سے نہیں مافیا سے ہے، عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہااگر
فوج نہ ہوتی تو کراچی میں امن کیسے ہوتا، عوام بتائیں رینجرز آپریشن نہ
کرتی تو کیا جان و مال محفوظ تھے، کراچی کی پولیس میں راؤ انوار جیسے لوگوں
کو رکھا گیا ہے، افسوس ہے راؤ انوار کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں اور بھی کمرے بننے لگے ہیں، ایک کے بعد ایک
اڈیالہ جیل جارہا ہے، نواز شریف پیغام دے رہے ہیں اربوں چوری کرو گے تو
جیل میں ایئرکنڈیشن ملے گا، 300 ارب چوری کرکے باہر لے گئے اب مظلوم بنے
ہوئے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو فکر نواز شریف کی ہے کیونکہ
اس نے بھارت کا ساتھ دیا، نواز شریف نے ہمیشہ بھارتی مفادات کو تحفظ دیا،
نواز شریف نے بار بار قومی ادارے کو نشانہ بنایا، عالمی اسٹیبلشمنٹ پاکستان
کو بھارت کے زیرنگیں لانا چاہتی ہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ پاکستان کو بھوٹان،
بنگلا دیش کی طرح دیکھنا چاہتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈا پور کو آج خودکش حملے میں شہید کردیا
گیا، ان کے بھائی بھی پی ٹی آئی کے وزیر تھے، 5 سال پہلے اکرام گنڈا پور
کے بھائی کو بھی حملے میں شہید کیا گیا تھا، 5 سال پہلے اکرام گنڈا پور نے
مجھے بتایا حملے کے وقت 10 گز دور تھا، اکرام گنڈا پور 5 سال پہلے معجزانہ
طور پر حملے میں بچ گئے تھے، آج ان کی شہادت پر دکھ ہوا، اللہ سے دعا ہے
اللہ ان کے اہلخانہ کو صبر دے۔
کہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ کراچی میں ہیں، سیاسی تحریکیں کراچی سے شروع
ہوتی تھیں، ملک کی سیاست کا رخ کراچی کے عوام طے کرتے تھے، 25 جولائی اللہ
نے پاکستان کے عوام کو موقع دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کسی اور کی جنگ اپنے ملک میں لانے پر دہشت گردی بھی
پاکستان آئی، ہمارے ایک حکمران نے کسی اور کی جنگ میں جانے کا فیصلہ کیا،
نائن الیون کے بعد جنگ میں ہمیں شرکت نہیں کرنی چاہئے تھی، ہماری حکومت بنی
تو کبھی پاکستان دوسرے کے لیے استعمال نہیں ہوگا۔