لاہور ، ایماندار آدمی کبھی خوف کی وجہ سے یا پیسے کے لیے اپنا ضمیر نہیں بیچتا، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایماندار آدمی کبھی خوف کی وجہ سے یا پیسے کے لیے اپنا ضمیر نہیں بیچتا۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو
ملک کو مقروض کر گئے، شریف خاندان اربوں روپے بڑے بڑے پراجیکٹ پر خرچ کرتے
ہیں کیونکہ اس میں پیسا بنتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان جتنا مظلومیت کا ڈرامہ کر رہا ہے اتنا تو
فلموں میں بھی نہیں دیکھا۔ نواز شریف کو جیل میں گرمی لگتی ہے، اگر وہ قوم
کا پیسہ چوری نہ کرتے تو انہیں جیل نہ جانا پڑتا۔