Jul 24, 2018 08:58 pm
views : 511
Location : Liaquatabad Flyover
Karachi- MQM Pakistan Leader Dr Farooq Sattar Addresses
کراچی ، 25 جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں صرف ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ کا راج ہوگا، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ
25 جولائی کو کراچی سمیت سندھ بھر میں صرف ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ
کا راج ہوگا۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ
23 اگست 2016 کی پالیسی کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کو بچایا گیا۔ آج کا
جلسہ 1986 کی ایم کیو ایم کی یاد دلاتا ہے، 25 جولائی کو متحدہ نمایاں
کامیابی حاصل کرے گی۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم بڑے مارجن سے مخالفین کو شکست دے گی۔
پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کیساتھ برا سلوک رکھا، شہر کو بدترین تباہی
کے دہانے پر پہنچادیا۔ جھنڈے اتارے جاسکتے ہیں لیکن دلوں سے ایم کیوایم ختم
نہیں کی جاسکتی۔ جنوبی سندھ صوبہ یا انتظامی یونٹس بھی ایک ایک حقیقت
ہوگی۔