Jul 24, 2018 09:09 pm
views : 491
Location : Different Areas
Gujrat- Transgender Rally on Election Campaign 2018
گجرات،خواجہ سرا ریشم کی اپنے حامیوں کے ہمراہ انتخابی ریلی
گجرات میں خواجہ سرا ریشم نے اپنے حامیوں کے ہمراہ انتخابی ریلی نکالی ۔اس موقع خواجہ سراوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے کئے۔
چوہدری پرویز الٰہی اور ن لیگ کے چوہدری مبشر حسین کے مقابلہ میں این اے 69
میں الیکشن لڑنے والے خواجہ سرا زاہد عرف ریشم نے انتخابی ریلی نکالی۔ زرق
برق لباس پہنے خواجہ سرا جب کاریں لے کر سڑک پر نکلے تو جس نے دیکھا
تودیکھتا رہ گیا ۔خواجہ سرا اپنے امیدوار کی گاڑی کے سامنے ڈھول کی تھاپ پر
رقص کرتے اور بھنگڑے ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے امیدوار کے حق میں نعرے بھی
لگاتے رہے جبکہ ریشم اوپن روف کار میں وکٹری کا نشان کھڑی تھی ۔
ریلی نے شہر بھر کا چکر لگایا ، شہری اپنی گاڑیاں موٹر سائیکل روک کر ریشم کی انتخابی ریلی سے محظوظ ہوتے رہے۔