Jul 24, 2018 09:11 pm
views : 452
Location : Information Minister House
Islamabad- CareTaker Information Minister Video Link Massage regarding Election 2018
اسلام آباد ، الیکشن25جولائی2018 ملکی تاریخ کا اہم ترین انتخابات ہیں،نگران وزیر اطلاعات
نگران وزیر اطلاعات علی ظفر نے کہا الیکشن25جولائی2018 ملکی تاریخ کا اہم
ترین انتخابات ہیں،انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی
جماعتوں کا شکریہ اد ا کرتا ہوں ۔جنہوں نے بھرپور شرکت سے ملک میں جمہوریت
اور جمہوری عمل کو مستحکم کیا۔جس امیدوار نے جیتنا ہے اْس کا فیصلہ کل کے
دن ووٹر کے ہاتھ میں ہے۔
نگران وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا نگران
حکومت کو قطعاًغرض نہیں کہ کون سی جماعت جیت کر حکومت بناتی ہے،ہمارا مقصد
صرف آزادی کیساتھ پر امن انتخابات کا انعقاد ہے،جس امیدوار نے جیتنا ہے اْس
کا فیصلہ کل کے دن ووٹر کے ہاتھ میں ہے۔
علی ظفر نے کہا نگران حکومت کو قطعاًغرض نہیں کہ کون سی جماعت جیت کر حکومت
بناتی ہے،ہمارا مقصد صرف آزادی کیساتھ پر امن انتخابات کا انعقاد ہے،سیاسی
جماعتوں کا نقطہ نظر عوام تک پہنچا نے پرمیڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں
۔میڈیا نے ووٹ کی اہمیت کو بھرپور طریقے سیاجاگر کیا۔