Jul 24, 2018 09:44 pm
views : 365
Location : Different Areas
Peshawar- Election 2018 Preparations
پشاور ، عام انتخابات 2018 کیلئے انتظامات مکمل، انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری
div>خیبر پختونخوا میں عام انتخابات 2018 کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔صوبے بھر میں انتخابی مواد کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں 148نشستوں پر1ہزار882امیدوار آمنے سامنے ہیں ۔قومی اسمبلی
کے51 نشستوں پر729 امیدوار مد مقابل ہیں اور صوبائی اسمبلی کے 99نشستوں
میں سے 97 پر1ہزار153امیدوار نامزد ہیں۔
پی کے 78 پر ہارون بلور اور پی کے 99پر اکرام اللہ خان گنڈا پور کی شہادت کے بعد انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔
ترجمان الیکشن کمشین کے مطابق قبائلی اضلاع کے 12 قومی اسمبلی نشستوں
289امیدواروں کے درمیان جوڑ پڑے گا،صوبائی دارلحکومت کے پانچ قومی اسمبلی
حلقوں پر 42اور 13صوبائی اسمبلی نشستوں پر 159 امیدوار میدان میں ہیں ۔
خیبر پختونخوا میں کل 1کروڑ78لاکھ26ہزار453ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر
سکے گے،صوبے بھر میں کل مردووٹرز کی تعداد1کروڑ2لاکھ13ہزار733ہے،خیبر
پختونخوا میں کل76لاکھ12ہزار720خواتین ووٹرز موجود ہیں،قبائلی اضلاع کے
25لاکھ 10ہزار 154ووٹرز بھی اس میں شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا بشمول قبائلی اضلاع میں 14ہزار 548پولنگ
سٹیشنز قائم کردئیے گئے ہیں،صوبے بھر میں 42ہزار926 پولنگ بوتھ بھی مقرر
کئے گئے ہیں۔صوبائی دارلحکومت میں 1ہزار235پولنگ اسٹیشنز اور4ہزار181پولنگ
بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں 2ہزار 572پولنگ اسٹیشنز انتہائی
حساس اور4ہزار427 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں۔