Jul 24, 2018 09:51 pm
views : 462
Location : Different Areas
Multan- Election 2018 Preparations, Security Arrangements
ملتان، جوڈیشنل کمپلیکس میں انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری
ملتان میں نیو جوڈیشنل کمپلیکس میں انتخابی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔
ریڑنگ افسران کی جانب سے پریزائیڈنگ افسران کو بیلٹ پیپر،بیلٹ بوکس اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی جاری ہے۔
اس موقع پر پاک فوج،رینجرزاور پولیس اہلکار سیکورٹی کے فرائض پر مامور ہیں ۔
ملتان میں 1817 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں258 حساس پولنگ اسٹیشن،564 ایسے
پولنگ اسٹیشن ہیں جو بی کیٹگری کے ہیں ۔ نیو جوڈیشنل کمپلیکس اور حساس
پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دئیے گئے ہیں ۔ پولنگ کا سامان
فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن پہنچایا جا ر ہا ہے۔
ملتان ڈی سی اور سی پی او آفس میں کنڑول روم بنایا گیا ہے۔