Jul 24, 2018 10:05 pm
views : 473
Location : Prime Minister House
Islamabad- Caretaker PM Chairs Board of Investment Meeting
اسلام آباد،نگران وزیراعظم ناصر الملک کی زیرصدارت سرمایہ کاری بورڈ کے حوالے سے اجلاس
اسلام آباد میں نگران وزیراعظم ناصر الملک کی صدارت میں سرمایہ کاری بورڈ
کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری جہانزیب خان نے اجلاس
کو ملک بھر میں بیرونی سرمایہ کاری اور تاجربرادری کے لئے کئے گئے اقدامات
کے بارے میں بریف کیا۔
سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ نے بتایا کہ پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاروں کے
لیے پرکشش ملک بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں پاکستان
میں کاروبار کرنے کے لئے مواقعوں میں بہتری کے حوالے سے بھی بتایاگیا۔
اجلاس میں پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت قائم کئے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز کے بارے میں بتایاگیا۔
وزیراعظم ناصر الملک نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری کی
سہولت اور سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی قابل تحسین
ہے۔
ناصر الملک نے کہاکہ وفاقی اور اقتصادی حکومتوں کے درمیان رابطوں کی بہتری سے سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات پیداکی جاسکتی ہیں۔