Jul 24, 2018 10:11 pm
views : 467
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- Secretary Election Commission Babar Yaqoob Media Talk
اسلام آباد ، عوام اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں،سیکریٹری الیکشن کمیشن
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ امن عامہ کے بہت سے چیلنجز
درپیش ہیں تاہم کل ہونے والے انتخابات پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور عوام
اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔
اسلام آباد میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سےمیڈ یا کے نمائندؤں سے
گفتگوکرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد سے متعلق
تمام افواہیں دم توڑ چکی کل ووٹنگ وقت پرہوگی، امن و امان کے حوالے سے
چیلنجز سامنے ہیں لیکن ہم پر امن انتخابات چاہتے ہیں اور عوام سے اپیل ہے
کہ وہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں۔
بابر یعقوب نے بتایا کہ ملک بھر کے 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار
دیاگیا، پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگادئیے گئے،2 لاکھ 44 ہزار
687 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں،انتخابات میں کْل 10 کروڑ 59 لاکھ ووٹرز
اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور سیکورٹی کے لیے 8 لاکھ کے قریب
سیکورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جب کہ 8 لاکھ 19 ہزار کے قریب پولنگ عملہ
ڈیوٹی دے گا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق 11 ہزار 673 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے
ہیں جب کہ بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے۔