کراچی ، نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا
کراچی میں نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 247 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 111 پر اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے ذرائع ابلا غ عامہ کے
نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل بہترین طریقے سے جاری ہے،
عموماً جو بھی انتظامات کرنے تھے وہ کردیے ہیں، شہری سندھ سمیت اندرون
سندھ میں بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا عوام سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی امید نہیں،
سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات ہیں، سہولیات کے فقدان سے متعلق ابھی تک کوئی
بھی شکایت موصول نہیں ہوئی، بریک ڈاؤن کی شکایات کی صورت میں کے الیکٹرک کو
فوراً ازالے کی ہدایت کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت انتخابی بوتھ
کے اندر میڈیا کوریج کی ممنوع ہے۔