Jul 25, 2018 05:50 pm
views : 845
Location : Different Areas
Islamabad- Chief Election Commission of Pakistan Visiting Polling Stations
اسلام آباد:انتخابات کے انتظامات سے مطمئن ہوں: چیف الیکشن کمشنر
الیکشن 2018۔۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا
دورہ کیامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے انتظامات سے 99 فیصد
مطمئن ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ امن وامان سے متعلق بہتر انتظامات ہیں
اور ایجنسیز نے حتی الامکان سیکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھاکہ سیاستدانوں کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں
کا نوٹس لے لیا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر
سزا کیا ہوگی؟
چیف الیکشن کمشنر نے شہریوں سے ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔