Jul 25, 2018 06:00 pm
views : 396
Location : Different Areas
Dera Ismail Khan- Chief MMA Fazal-ur-Rehman Vote Cast
ڈیرہ اسماعیل خان،سربراہ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان نے ووٹ کاسٹ کردیا
ملک بھرمیں پولنگ کا عمل جاری ہے،پولنگ اسٹیشنزپرلوگوں کی قطاریں لگ
گئیں،لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی
اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔صبح 8 بجے شروع ہونے
والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔
عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر
لگا کر اسے کامیاب بنائیں اور جمہوریت کو ملک میں آگے لے کر جائیں۔
سربراہ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل پنیالہ میں حق رائے دہی استعمال کیا۔
ووٹ دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ووٹ
ایک امانت ہے جو اہل کے سپرد کرنا ضروری ہے، اس کو ضائع نہ کریں، ووٹ دینے
سے ملک کے مستقبل کا بہتر فیصلہ ہوگا۔ ووٹر بھی دیانت دار امیدوار کا چناؤ
کرے۔