Jul 25, 2018 06:00 pm
views : 361
Location : Different Areas
Islamabad- Chairman PTI Imran khan Vote Cast
اسلام آباد :جومیرےملک کےلیے بہترہےاللہ ہمیں وہ قیادت دے،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کرنے کے
بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانیوں کوکہہ رہا ہوں،
باہرنکلیں اورووٹ ڈالیں۔ جن دوپارٹیوں نے باریاں لیں ان کومسترد کرنے کا
موقع ہے، جنہوں نے ہمیشہ اسٹیٹس کوجاری رکھا ان کے خلاف ووٹ دیں۔
تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو بھی آج گھروں میں موجود ہیں وہ
ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلیں، آج عوام کے پاس اپنے مستقبل کومنتخب کرنے کا
بہترین موقع ہے۔ اپنے ووٹ کا استعمال کریں، جس کومرضی چاہیں ووٹ دیں، دعا
ہے جومیرے ملک کے لیے بہترہے اللہ ہمیں وہ قیادت دے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بھارت اس لیےتنقید کررہا ہے کیونکہ
نوازشریف ان کی خدمت کررہا تھا، نوازشریف سے بھارتی میڈیا کوعشق ہے، مودی
بھی حمایت کرتا ہے۔ میرے پیسے باہرنہیں میری وفاداری پاکستان سے ہے۔