Jul 25, 2018 06:40 pm
views : 383
Location : Different Areas
Karachi- Election 2018 Polling
کراچی:عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق الیکشن 2018ء میں
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔با ت کی جائے شہر
قائد کی تو اس بار الیکشن 2018 میں سیاسی منظر نامے پر سب کی نگاہیں کراچی
پر جمی ہوئی ہیں
وزارت عظمٰی کے تین ممکنہ امیدوار تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، پیپلز
پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی سے
انتخابات لڑ رہے ہیں۔یہی نہیں کراچی اس وقت وہ واحد شہر ہے، جہاں سے تینوں
بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہ انتخابی میدان میں اترے ہیں، اب دیکھنا ہے کہ
کراچی کس کو منتخب کرتاہے۔
ماضی میں کراچی کے انتخابات میں ایم کیو ایم سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے
آتی رہی ہے لیکن اس بار سیاسی منظر کچھ مختلف ہے۔کراچی کے کئی حلقوں میں
بڑے ٹاکرے جاری ہے ہیں کیونکہ اس بار یہاں روایتی نتائج سے ہٹ کر نتائج آنے
کی توقع ہے، 30 سال میں جو نتائج آتے رہے ہیں، وہ شاید اب نہیں آئیں گے۔
ایم کیوایم سے ہی کٹ کر الگ ہوکر وجود میں آنے والی پاک سرزمین پارٹی بھی
میدان میں ہے۔یپلز پارٹی بھی بھرپور تیاری سے مقابلے پر ہے جبکہ پی ٹی آئی
بھی ایم کیو ایم کی تقسیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے پرامید ہے۔ن لیگ اور ایم
ایم اے بھی کراچی میں اس نئی صورتحال میں اپنی جگہ بنانے کیلئے تیار نظر
آرہی ہیں۔ یوں کہیں کہ اس مرتبہ سب کی نظریں کراچی پر لگی ہوئی ہیں۔