کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر نے ووٹ کاسٹ کردیا
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ڈی۔ایچ۔اے ماڈل ہائی اسکول فیز سیون
خیابانِ ھلال ضلع کراچی جنوبی کے پولنگ اسٹیشن پر اپنا حق رائے دہی استعمال
کیا۔گورنر سندھ نے قومی اسمبلی کی نشست 247 اور صوبائی اسمبلی کی نشست 111
کے لئے ووٹ ڈالا۔
ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ذرائع ابلا غ عامہ کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے
گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہماری تاریخ کا اہم ترین
موڑ ہیں۔یہ انتخابات ملک کی ترقی و خوشحالی کی سمت مقرر کریں گے۔صوبہ کے
عوام اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔