کراچی، انتخابات میں پچھلی بار کی نسبت بہترین انتظامات ہے، رحمان ملک
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدمیڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کرکے پہلے ہم نے 5 سال مکمل کیے۔
اسکے بعد ن لیگ لیگ نے مکمل کیے اب عوام جس کو بھی اپنی خدمت کا موقع دے گی دعا ہے کہ وہ بھی اپنا 5 سال پورے کرے۔
کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس ملک کے جہموری نظام پر ہوتا ہے ،پچھلی
بارکی نسبت اس بار نظام انتظامیہ نے بہت بہتر طریقے سے سنبھالاہوا ہے۔
عوام سے اپیل کروں گا کہ ووٹ ہر صورت ڈالے جسے آپ سمجھتے ہو کہ یہ ہمارے
مسائل حل کر سکتا ہے اوراس سے لوٹا کریسی بھی پروموٹ نہیں ہوگی ، حقدار لوگ
سامنے آئے اورپاکستان ترقی کریں۔