لاہور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نےجونیئرماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاون میں ووٹ کاسٹ کردیا
عام انتخابات 2018 کے لئے ملک بھر میں پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے، صبح 8
بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی
اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے
ہیں۔
عوام کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ امیدوار کے انتخابی نشان پر مہر
لگا کر اسے کامیاب بنائیں اور جمہوریت کو ملک میں آگے لے کر جائیں۔پانچ
سال بعد عوامی فیصلے کا وقت آگیا،۔کون حکومت بنائے گا ، کون اپوزیشن میں
جائے گا ، کون ہاری بازی پلٹے گا ، کون جیتی بازی ہارے گا اس کا فیصلہ آج
عوام کررہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نےجونیئرماڈل اسکول اے بلاک ماڈل ٹاون میں ووٹ کاسٹ کردیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ
نوازشریف اور مریم نواز نیب عدالت کے متنازع فیصلے کے باوجود گرفتاری دینے
آئے ہیں، پاکستانیوں کی اکثریت مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا چاہتی ہے، انشا
اللہ جیت کر پاکستان کی خوشحالی کا سفر شروع رکھیں گے بھاشا ڈیم اور سستے
گھر بنائیں گے۔