Jul 25, 2018 07:35 pm
views : 340
Location : Different Areas
Larkana- PPP Chairman Bilawal Bhutto Vote Cast
لاڑکانہ ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ووٹ کاسٹ کردیا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔
بلاول بھٹو نے این اے200 لاڑکانہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کی جس
میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔
بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور
جمہوریت پر حملہ ہے۔ بلاول نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور یکجیہتی کا
اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی
طاقت سے دے۔ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران ہونے والے تمام پرتشدد واقعات
کی مذمت بھی کی۔