Jul 25, 2018 08:33 pm
views : 385
Location : Different Areas
Karachi- General Election 2018, Security Arrangements
کراچی ، ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع،سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ آج ہو رہی ہے، جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے اور بیلٹ پیپرز
سمیت دیگر سامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جاچکا ہے۔اس
موقع پر پو لنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں جب
کہ آرمی کے جوان ، پولیس اہلکار اور رینجرز کے اہلکاروں کو تعینا ت کیا
گیا ہے ۔
آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں
سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 8 حلقوں پر
انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں، جہاں الیکشن اب بعد میں ہوں گے۔
جن حلقوں میں آج انتخابات نہیں ہو رہے، ان میں قومی اسمبلی کے دو حلقے این
اے 60 راولپنڈی اور این اے 103 فیصل آباد جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے
78 پشاور، پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان، پی پی 87 میانوالی، پی پی 103 فیصل
ا?باد، پی ایس 87 ملیر اور پی بی 35 مستونگ شامل ہیں۔اس کے علاوہ سندھ
اسمبلی کے حلقے پی ایس 6 کشمور سے میر شبیر بجارانی الیکشن سے قبل ہی
بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870 اور سندھ کے 2 کروڑ 23 لاکھ 97 ہزار
244 افراد ووٹ ڈالیں گے جب کہ خیبرپختونخوا میں ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار
299 اور بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 ووٹرز اپنا حق استعمال کررہے ہیں
۔
اس کے علاوہ فاٹا کے 25 لاکھ 10 ہزار 154 اور اسلام آباد کے 7 لاکھ 65 ہزار 348 شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔